رواداری کی سیاست کا دامن نہیں چھوڑیں گے ،جمشید مہمند

رواداری کی سیاست کا دامن نہیں چھوڑیں گے ،جمشید مہمند

شیرگڑھ(نامہ نگار)ایم پی اے جمشید خان مہمند نے کہاہے کہ رواداری کی سیاست کا کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دیاجائے گا ہر سیاست دان اور سیاسی جماعت اپنی جگہ معزز ہے عوام 2018کے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر اپنے لئے قیادت کا انتخاب کرے گی میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) پاکستان کے لئے قائداعظم محمد علی جناح ، علامہ اقبال ،مولوی محمد حسین آزاد اور تحریک پاکستان کے دیگر قائدین کی مسلم لیگ کی حیثیت رکھتی ہے مسلم لیگ نے پاکستان بنایا جبکہ مسلم لیگ (ن) نے استحکام پاکستان کی بنیاد رکھی سیاست میں گالم گلوچ اور ایک دوسرے کی پگڑی اچھالنے کی روایت ختم ہونا چاہئے جمہوریت کی بنیادی جز ایک دوسرے کو برداشت کرناہے وہ گل آباد جھاڑے ہاتھیان میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کررہے تھے جلسہ سے ثاقب علی خان، عابد یوسفزئی، نصراللہ حسرت،سابق ڈسٹرکٹ کونسلر امیدوار محمد سعید اور کونسلر محمودالحسن نے بھی خطاب کیااس موقع پر نصراللہ حسرت نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے جبکہ نواب گل اپنے پورے خاندان اور کونسلرمحمود الحسن نے اپنے درجنوں ساتھیوں اور خاندانوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیااس موقع پر ایم پی اے جمشید خان مہمند نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو مسلم لیگ کی ٹوپیاں پہنائی دریں اثناء اس سے قبل یو سی شیرگڑھ کے حاجی محمد آمین بانڈہ میں بھی جلسہ سے خطاب کیامحمد آمین بانڈہ کے تمام رہائشیوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیاانہوں نے مزید کہاکہ آئندہ الیکشن میں سازشوں سے عوامی طاقت سے بدلہ لیں گے نواز شریف اور مسلم لیگ لازم وملزوم ہیں پی کے 55کو سابقہ ادوار میں مکمل طور پر نظر انداز کیاگیاہے جبکہ مسلم لیگ کی مرکزی حکومت کے تعاون سے پی کے 55کے گھر گھر کو سوئی گیس بچھانے اور جلالہ میں گرلز کالج کے قیام پر عملی طور پر کام جاری ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر