مردان میں ڈی اے او کی جانب سے ڈی سی ڈاکٹر عمران کے اعزازمیں تقریب
مردان(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفسیر ز کی جانب سے تبدیل ہونیوالے ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا ہتمام خیبر پختونخوا ہاؤ س مردان میں کیا گیا ، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان خرم رشید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر قاسم علی خان ، اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی رحمت علی وزیر، منیجر ایس ڈی سی شفیق خان، تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنران کے علاوہ ڈپٹی کمشنر آفس مردان کے سٹاف نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن افیسرز نے ڈپٹی کمشنر کے اعزاز میں اعشائیہ کا اہتمام کیا تھا، اس موقع پر تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ کو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفیسرز و آفس سٹاف کی جانب سے ان کے ضلع مردان کے لئے گراں قدر خدمات احسن طریقے سے سرانجام دینے پر مبارک باد دی اور تحفے تحائف بھی پیش کئے۔
B