مینگو رہ میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا ، شہر اندھیرے میں ڈوب گیا
سوات ( پ ر) مینگورہ میں بجلی بحران شدت اختیار کرگیا دن کے وقت لائینیں تبدیل کرنے کے بہانے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی نہیں ہوتی شام 5 بجے کے بعد بجلی خرابی کا بہانہ بنا کر بجلی غائب رہتی ہے گذشتہ رات 3 بجے سے بجلی مکمل بند ہے صارفین کا شدید احتجاج بت کدہ فیڈر میں کوکاری اور حاجی بابا روڈ کے علاقے شامل ہیں مذکورہ فیڈر کے علاقوں میں 3 کالجز جس میں ایک وویمن کالج بھی شامل ہے اسکے علاوہ ہاسٹل ،رہائشی کالونیاں بھی ہیں بجلی نہ ہونے سے پانی کی شدید قلت علاقے میں کسی شخص کے پاس لائن مین کے علاوہ کسی مجاز آفیسر کا فون نمبر نہیں ہے علاقہ عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوات میں باالعموم اور باالخصوص مینگورہ میں بجلی کا بحران ختم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔