خوازہ خیلہ میں تحصیل انتظامیہ افسروں تک محدود ،عوام کو مشکلات

خوازہ خیلہ میں تحصیل انتظامیہ افسروں تک محدود ،عوام کو مشکلات

خوازہ خیلہ (نمائیندہ پاکستان)سیاحوں کی توجہ کا مرکزضلع سوات اس وقت گوناگوں مسائل کا شکار ہے ، لیکن سب سے اہم مسئلہ خوازہ خیلہ ، مینگورہ اور خوازہ خیلہ کالام سڑک کی ابتر صورتحال ہے ، گزشتہ دو دہائیوں سے مذکورہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے ، کئی مرتبہ اس سڑک کا افتتاح بھی ہو چکا ہے ، لیکن تاحال جوں کی توں پڑا ہے ۔ خوازہ خیلہ ٹریڈ فیڈریشن کے صدر راحت علی نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ سڑک جو کہ سوات کی سیاحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، تاحال تعمیر نہ ہو سکا ، حالانکہ سعودی حکومت نے اس شاہراہ کی تعمیر کے لئے خطیر رقم بھی فراہم کی ہے ۔روڈ پر کام کا اندازہ بیس سالوں کا پراجکٹ نظر ارہاہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے ، کہ خوازہ خیلہ تا کالام شاہراہ کو جلد از جلد کشادہ اور وسیع کرنے کے سا تھ ساتھ مرمت کی جائے تاکہ یہاں کی سیاحت جوکہ ایک انڈسٹری کی حیثیت رکھتی ہے ، ترقی کر کے یہاں کے عوام کی معیار زندگی بلند ہو سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر