پبی میں غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز اور ڈینٹل کلینکس کیخلاف کارروائی

پبی میں غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز اور ڈینٹل کلینکس کیخلاف کارروائی

پبی ( نما ئندہ پاکستان) ہیلتھ کیئر کمیشن نو شہرہ کے انسپکٹر رئیس جان کا اکبرپورہ میں غیررجسٹرڈ ڈاکٹراور ڈینٹل کلینکوں لیبارٹریز اور ایکسرے کے خلاف بھرپور کاروا ئی غیررجسٹرڈاور نان کوالیفائیڈ پرسن ہو نے پر دوست ڈینٹل کلینک تاشفین ایکسرے اور حکیم گلیان سنگھ کی کلینک سیل اور متعدد کو 4دنوں کے اندر کلینکوں کا رجسٹریشن کر نے کی ہدا یت تفصیلات کے مطا بق صو با ئی حکو مت کی ہدا یت پر ڈی سی نو شہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان کی نگرا نی میں ہیلتھ کیئر کمیشن نو شہرہ کے انسپکٹر رئیس جان نے ہمراہ عطاء محمد ساجد اور عمر نذیر کے اکبرپورہ میں غیررجسٹرڈ ڈاکٹر ،ڈینٹل کلینکوں لیبارٹریزایکسرے کے خلاف بھر پور کاروا ئی کر تے ہو ئے دوست ڈینٹل کلینک،تاشفین ایکسرے اور حکیم گلیان سنگھ کی دواخا نہ کو کاغذات نہ ہو نے اور نان کوالیفائیڈ پر سن پر موقع پر سیل کیا اور ڈاکٹر ذوالفقار ہیلتھ ریلیف سنٹر اکبرپورہ سٹینڈر لیبار ٹری اور میاں مظفر شاہ کلینک کو نوٹس جاری کئے کہ 4دنوں کے اندر اندر رجسٹریش کریں

مزید : پشاورصفحہ آخر