پاکستانی باصلاحیت قوم ، حوصلہ نہات بلند ہے، جنرل زبیر محمود حیات

پاکستانی باصلاحیت قوم ، حوصلہ نہات بلند ہے، جنرل زبیر محمود حیات

اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پاکستان نیوی وارکالج لاہور میں کورس کے شرکاء اور فیکلٹی اسٹاف سے خطا ب کیااور قومی سیکیورٹی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے تغیر پذیرسیکیورٹی صورت حال کا بھی ذکر کیا جو چیلنجز اور مواقع سے گِھری ہوئی ہے۔چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستانی ایک باصلاحیت قوم ہے جس کا حوصلہ نہات بلند ہے ۔ انہوں نے قومی قوت کے بھر پور استعمال کے سلسلے میں قوم کی تحریکی اورعملی قوت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔علاقائی امن و استحکام پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھارتی مقبوضہ کشمیر خصوصاً شوپیاں اور اسلام آباد کے اضلاع میں بھارتی بربریت کا حوالہ دیااور کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل طلب رہے گا ، جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ایک خواب ہی رہے گا۔قبل ازیں کالج آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر