باجوڑ ،گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 9 سالہ لڑکا جاں بحق ،6 زخمی

باجوڑ ،گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 9 سالہ لڑکا جاں بحق ،6 زخمی

باجوڑ ایجنسی( نمائندہ پاکستا ن)باجوڑ ایجنسی تحصیل سلارزئی علاقہ چینار میں پک آپ ڈاٹسن ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہرے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک 9سالہ بچہ ،وقاص موقع پر جان بحق جبکہ6اور سواریاں ،اوّل خان ،محیب اللہ ،گل حمید جان شاکر اللہ، تور گل اور عبداللہ زخمی ۔زخمیوں میں گل حمید جان کو تشویش ناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر