پی ٹی آئی صوبائی حکومت صوبہ کی بدترین اور ناکام ترین حکومت ہے،شیراز خان

پی ٹی آئی صوبائی حکومت صوبہ کی بدترین اور ناکام ترین حکومت ہے،شیراز خان

ٹوپی(تحصیل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ نون ضلع صوابی کے صدر شیراز خان نے کہا کہ پی ٹی آئی صوبائی حکومت صوبہ کی بدترین اور ناکام ترین حکومت ہے جس نے اربوں روپے قرضے لیکر صوبے کو مقروض بنا یا عوام مسلم لیگ کی پالیسیوں سے متاثر ہوکر جوق در جوق نون لیگ میں شامل ہورہے ہیں اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ضلع صوابی میں کلین سویپ کرے گیاان خیالات کا اطہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ نون ضلع صوابی اور چاروں تحصیلوں کے عہدیداروں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہی اجلاس سے ایم پی اے بابر سلیم جنرل سیکریٹری حاجی دلدار خان صوبائی نائب صدر حاجی سجاد خان ، نواب زادہ ، حاجی جان بھادر، حاجی شاہجہان، درویش خان ، تحصیل ناظم واحد شاہ،ضلعی کونسلران یاسر زمان ،جانزیب خان۔ نعیم بھادر، عمران اللہ ، محمد اشفاق، شاہ سید، عادل خان ، صاحب الرحمان ، ابراہیم خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ کے کارکنان اتحاد و اتفاق کا بھر پور مظاہرہ کریں گے اور پارٹی ہائی کمان جس کو بھی ٹکٹ جاری کریں گے ان کی کامیابی کیلئے کارکنان کمر بستہ ہونگے اجلاس میں مسلم لیگ نون کے مرکزی صدر شہباز شریف کے11اپریل دورہ پشاور کو کامیاب بنانے کیلئے ایک بڑا قافلہ پشاور جائینگ

مزید : پشاورصفحہ آخر