چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 2روزہ دورہ پر آج ملتان آئینگے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 2روزہ دورہ پر آج ملتان آئینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ 2 روزہ (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
دورے پرآج ملتان آئیں گے اور ہائیکورٹ وڈسڑکٹ بارایسوسی ایشنز کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔تفصیل کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نو منتخب عہدیداروں کے انتقال اقتدار کی تقریب ہائیکورٹ ملتان بینچ کے سبزہ زار میں آج بروز منگل شام ساڑھے7 بجے منعقد ہو گی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور یاور علی خان مہمان خصوصی ہونگے جبکہ تقریب کی صدارت صدر بار خالد اشرف خان کریں گے جبکہ تقریب میں لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے ججزاور جنوبی پنجاب کے لاء افسران اوروکلاء شرکت کریں گے۔ دریں اثناء فاضل چیف جسٹس ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی کل11اپریل کو11بجے دن منعقدہ تقریب میں بھی مہمان خصوصی ہوں گے۔تقریب کی صدارت صدر بارملک محبوب علی سندیلہ کریں گے اورتقریب میں لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے ججز ،ضلعی عدالتیں افسران اورجنوبی پنجاب کے وکلاء بھی خصوصی شرکت کریں گے۔