اختیارات کی جنگ،ڈپٹی میئر ڈیرہ اور چیف آفیسر عہدوں سے فارغ

اختیارات کی جنگ،ڈپٹی میئر ڈیرہ اور چیف آفیسر عہدوں سے فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ)ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن شیخ اسرار احمد کومیں نے 27مارچ کو لکھے گئے اپنے ایک لیٹر کے ذریعے بحال(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

کرکے بھرپور موقع فراہم کیاکہ وہ ہاؤس سے اعتماد حاصل کریں لیکن وہ ناکام رہے جس کی بناء پر میں انہیں ڈپٹی میئر کی سیٹ سے فارغ کرتاہوں اور اگلے اجلاس کیلئے سید دلاور حسین شاہ کو بطور کنوینئر اجلاس مقرر کرتاہوں ،میرے لکھے دوسرے لیٹر پر ڈپٹی میئر نے اپنے اثر کے ذریعے دفتر کانمبر نہیں لگنے دیا۔جس کی بناء پر میں نے انہیں ہاتھ سے لکھاہوا لیٹر بھیجا۔یہ بات چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان چوہدری محمداسلم نے ٹیلیفون پر ’’ صحافیوں‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہاکہ میں نے گزشتہ ماہ 27مارچ کو اپنے اختیار ات کااستعمال کرتے ہوئے انہیں ڈپٹی میئر کی سیٹ پر بحال کردیااور انہیں کہاکہ وہ دو ہفتے میں ہاؤ س سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں اس دوران انہوں نے شہر میں صفائی کے مسائل حل کرنے پر بھی کوئی توجہ نہیں دی جس سے لوگوں کے مسائل بجائے کم ہونے کے بڑھنے لگے ،میرے 27مارچ کے لکھے گئے اس لیٹر پر ہاؤس کے 14ممبران نے اعتراض کیاجوکہ ہاؤس کی میجارٹی بنتی ہے ۔
ڈپٹی میئر فارغ
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)ہاتھ سے لکھے گئے غیر قانونی لیٹر واٹس ایپ کرنے کے دو گھنٹے بعد چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کوفارغ (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

کردیاگیا۔غیرقانونی طریقے سے میونسپل کارپوریشن کے معاملات چلانے ، ہاؤس ممبران کو آپس میں لڑانے اور عملہ و افسران کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنے پر میئر میونسپل کارپوریشن نے چیف آفیسر کی خدمات لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ لاہور پنجاب کوواپس کردیں ،دوسرے چیف آفیسر کی تعنیاتی تک میونسپل آفیسر فنانس کو چیف آفیسر کی ذمہ داریوں کاایڈیشنل چارج سونپ دیاگیا۔تفصیل کے مطابق میئر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان شاہد حمید خان چانڈیہ نے چیف سیکریٹری پنجاب کواپنے لیٹر نمبر50-62-dated 9-04-2018کے ذریعے چیف آفیسر چوہدری محمداسلم کی خدمات پنجاب حکومت کوواپس کردیں ہیں اور لکھاہے کہ مذکورہ چیف آفیسر کارویہ گزشتہ دنوں میں ناقابل برداشت رہاہے چیف آفیسر مذکورہ نے نہ صر ف قانون سے تجاوز کرتے ہوئے لیٹربازی کی بلکہ ہاؤس جوکہ ان آرڈر تھا کوبھی خراب کرنے کی کوشش کی ممبران کوآپس میں لڑایااور عملہ اور افسران کے ساتھ بھی ان کا رویہ درست نہیں تھامتعدد بار اس بارے میں ان کو آگاہ کیاگیالیکن انہوں نے اپنے رویہ میں تبدیلی نہیں کی جس کی وجہ سے ہم ان کی خدمات پنجاب حکومت کو واپس کررہے ہیں ان کی غیر حاضری میں جب تک کہ حکومت پنجاب کوئی دوسرا چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کیلئے نہیں بھیجتی اس وقت تک میونسپل آفیسر فنانس امجد حسین کو چیف آفیسر کا ایڈیشنل چارج سونپا جارہاہے ۔ انہوں نے اس لیٹر کی کاپی تمام متعلقہ اداروں اور افسرا ن کوبھی کردی ہیں ۔
چیف آفیسر فارغ