ہائیکورٹ ملتان بنچ،کمزور مالی حالت کیوجہ سے بچوں کا نان و نفقہ ادا نہ کرنیکی درخواست پر19اپریل تک ملتوی،وکلاء کو آئین کے تحت معاملہ دیکھنے کی ہدایت

ہائیکورٹ ملتان بنچ،کمزور مالی حالت کیوجہ سے بچوں کا نان و نفقہ ادا نہ کرنیکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے کمزورمالی حالت کی وجہ (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
سے بچوں کانان تفقہ ادانہ کرنے کی درخواست پرسماعت 19 اپریل تک ملتوی کرنے اوروفاقی وصوبائی حکومت کے وکلاکوآئین کے تحت اس معاملہ کودیکھنے کی ہدایت کی ہے کہ بے وسیلہ خاندان کی کیسے مددکی جاسکتی ہے اوربیت المال کے ضابطوں کوبھی زیرغورلایاجائے۔فاضل عدالت میں شہری نصراللہ نے درخواست دائرکی تھی کہ وہ گردوں کے مرض میں مبتلاہے اور روزانہ کی بنیاد پرڈائیلسز کرانے سے ہی اس کی زندگی بچ سکتی ہے لیکن فیملی کورٹ نے اس کے خلاف بچوں کانان نفقہ اداکرنے کی ڈگری جاری کردی ہے جوادانہیں کرنے پر بیلف اس کو گرفتارکرنے کے درپے ہے۔فاضل عدالت نے قراردیاکہ اگرمعذورباپ کی خستہ مالی حالت کے باوجود اس کے خلاف بچوں کے نان نفقہ کی ڈگری جاری ہوجائے توپھرحکومت کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کاخرچ کی ڈگری شدہ رقم سرکاری خزانے سے اداکرے۔فاضل عدالت نے مزید قراردیاکہ کسی کواس کی حثیت سے زیادہ بوجھ کے نیچے دبایانہیں جاسکتاہے اوراس ضمن میں قرآن مجیدمیں سوربقرہ کی آیت نمبر286 میں بھی بتایاگیاہے کہ ایسے حالات میں ریاست ذمہ دار ہے۔
نان نفقہ کیس