سیشن جج ملتان کی رخصت کے باعث قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت23اپریل تک ملتوی
ملتان (خبر نگار خصوصی)سیشن جج ملتان کی رخصت کے باعث قندیل (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
بلوچ قتل کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔اس ضمن میں گزشتہ روزعدالت میں سماعت پر جیل سے ملزموں وسیم اورحق نوازکوپیش کیاگیا جبکہ ملزم مفتی عبدالقوی،اسلم شاہین اور عبدالباسط بھی پیش ہوئے اس طرح مقتولہ کے والدین بھی سماعت پرپیش تھے۔اس ضمن میں گزشتہ روزسماعت پر ملزموں پرفردجرم عائدکی جانی تھی تاہم سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔
قندیل کیس ملتوی