ٹریفک حادثات ، 6افراد لقمہ جل ، بچہ تالاب میں ڈوب گیا

ٹریفک حادثات ، 6افراد لقمہ جل ، بچہ تالاب میں ڈوب گیا

خانیوال،محسن وال،دائرہ دین پناہ ، لودھراں ، بستی ملوک،چنی گوٹھ،چوبارہ،چوٹی زیریں (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحق ہوگئے ہیروئن کے نشے میں مبتلا نوجوان دم توڑ گیا،4سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر چل (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

بسا،بستی ملوک کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے تفصیل کے مطابق خانیوال،محسن وال سے بیورو نیوز ،نمائندہ پاکستان،نامہ نگار کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 136سولہ ایل کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گیا جسکے نتیجے میں 136سولہ ایل کا رہائشی ناصر جاں بحق جبکہ ممتاز شدید زخمی ہوگیا،ریسکیو 1122نے زخمی کو طبی امداد کے بعد زخمی کو ہسپتال مبتقل کردیا۔دائرہ دین پناہ سے نامہ نگا ر کے مطابق اسٹیشن دائرہ دین پناہ کے ساتھ بستی جھورے والہ کارہائشی منظورحسین مالی کا25سالہ بیٹابلال مالی جوہیروئین کاعادی تھاجاں بحق ہوگیاجسے3بجے سہ پہراحمدیارپارک میں نمازجنازہ کے بعدسپردخاک کردیاگیا۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ملتا ن رو ڈ پر ا ڈا شا ہنا ل کے قر یب ٹر ا لر اور و ین ٹکر ا نے سے دو ا فرا د کا شف ولد فر ید چو بیس سا لہ اور لعل خا ن پنتا لیس سا لہ مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گئے اور ایک شخص ہسپتا ل میں جا ں بحق ہو گیا وا قع کی ا طلا ع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی۔ اور ریسکیو 1122 نے 9 شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دیکر ھسپتال منتقل کیا جبکہ 5 زخمیوں کو موقع پر ھی ابتدائی طبی امداد دی گئی۔بستی ملوک سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقہ نہر فیض پور سے نامعلوم شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے پولیس تھانہ بستی ملوک نے نعش کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر وادیا گیا ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ نامعلوم شخص کوکسی نے لڑکی کے چکر میں قتل کیا ہے تاہم اصل حقائق تحقیقات مکمل ہونے سامنے آئیں گے۔چنی گوٹھ سے نامہ نگار کے مطابق عباسیہ لنک کینال کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا کر روڈ پر گر گئے جبکہ پیچھے سے آنے والا ٹرک ان کے اوپر چڑ ھ گیا جس کے نتیجے میں مو ضع خمیسی پکھیوار کا رہائشی عبدالغفار زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ جبکہ محمد شبیر اور محمد سلیم سکنہ چنی گو ٹھ شدید زخمی ہو گئے جن کو بی وی ایچ بہاولپور ریفر کر دیا گیا ہے ۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔چوبارہ سے نمائندہ پاکستان ،نمائندہ خصوصی کے مطابق دوپہر گیارہ بجے موضع خیرے والا چوبارہ کا رہائشی مراد کلاسرہ باعمر 35/36سال اپنے ساتھی ملک عظیم لیل کے ساتھ موٹر سائیکل پر چوبارہ سے اپنے گھر خیرے والا جا رہا تھا کہ راستے میں گڑھ مہاراجہ سے چوک اعظم کی طرف آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئے جس سے مراد کلاسرہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملک عظیم لیل جو کہ شدید زخمی تھا اسے نشتر ملتان ریفر کر دیا گیا لیکن وہ بھی راست میں رنگ پور کے نزدیک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔تھانہ چوبارہ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں ۔چوٹی زیریں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ روز 4سالہ بچہ اس میں گر کر جانبحق ہو گیا اہل علاقے کا اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ اس سیوریج والے گندے پانی کو یہاں سے ختم کروایا جائے۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر