قبضے کا تنازع،پولیس کی موجودگی میں فائرنگ،پتھراؤ،ایک شخص ہلاک

قبضے کا تنازع،پولیس کی موجودگی میں فائرنگ،پتھراؤ،ایک شخص ہلاک

ملتان(کرائم رپورٹر) گلگشت کالونی میں پولیس کی موجودگی میں قبضہ کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ اور پتھراو سے ایک شخص جاں بحق 8افراد زخمی ہوگئے،دن دیہاڑے(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

گول باغ کا علاقہ میدان جنگ بنا رہا،جائیداد کے تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے علاقہ میں خوف و حراس پھیلا دیا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی ،واقعہ کے خلاف تاجروں نے نشتر ہسپتال میں بھی مظاہرہ کیا تفصیل کے مطابق گلگشت کالونی میں گول باغ کے قریب دو گروپوں کے درمیان پلاٹ کا تنازع چل رہا ہے،گزشتہ روز ایک گروپ کے مسلح افراد نے پلاٹ پر قبضہ کرکے تعمیر شروع کردی،قبضے کی اطلاع پر دوسرا فریق بھی موقع پر پہنچ گیا،بتایا جاتا ہے کہ سیال گروپ نے پولیس کو بھی اطلاع دی کہ رانا افضل وغیرہ نے ا ن کے پلاٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔دونوں گروپوں میں تلخ کلامی ہوئی ،جو تصادم کا باعث بنی اسی دوران گلگشت پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم کمی نفری کے باعث حالات قابو میں نہ آئے،پولیس کی موجودگی میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراو کیا ،اور فائرنگ بھی کی،فائرنگ سے سیال گروپ کا 35سالہ عالم شیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، فائرنگ سے نصیر،وقار،فضل مشتاق اور بلال زخمی ہوگئے ،جبکہ سعید اور اشفاق تشدد کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔بعدازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،اور دونوں گروپوں کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا،تاجروں نے دکانیں بند کردیں۔

قبضہ تنازع

مزید : ملتان صفحہ آخر