ن لیگ نے ملکی معیشت تبادہی کے کنارے لاکھڑی کی،علی رضا دریشک

ن لیگ نے ملکی معیشت تبادہی کے کنارے لاکھڑی کی،علی رضا دریشک

جام پور(نامہ نگار)ن لیگ نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا، کرپشن کی گنگا بہاکر قومی خزانے کو خالی کردیا، تحریک انصاف نے ملک میں قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے جتنی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کوششیں کیں وہ کسی سے چھپی ہوئی نہیں، احتساب کے عمل کو مزید تیز کیاجائے تاکہ کوئی شخص قانون کے شکنجے بچ نہ سکے۔ضلع راجن پور کو انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا قلعہ ثابت کریں گے، عوام کا تحریک انصاف کی طرف متوجہ ہونا یہی تبدیلی ہے،کرپٹ حکمرانوں کا احتساب جلد از جلد مکمل کیاجائے اڈیالہ جیل کرپٹ ٹولہ کی منتظر ہے،پاکستانی قوم تحریک انصاف کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے ضلع بھر کی قومی و صوبائی نشستوں پر دوستوں کی مشاورت سے امیدوار کھڑے کریں گے، کسی سیاسی گروپ سے کوئی اتحاد نہ ہے ہم سے اتحاد کی بے بنیاد خبریں منسوخ تمام جھوٹی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی وممبر لوکل گورنمنٹ پنجاب بیرسٹر علی رضا دریشک نے گزشتہ روز ضلع بھر کا دورہ کرنے کے بعد راجن پور سٹی وارڈ نمبر12 کے مسلم لیگی کونسلر محمدیاسین سولنگی سینکڑوں ساتھیوں اور برادری کی معزز شخصیات کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر کارکنوں ، ورکروں اور صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق کونسلر ملک بلال احمدسونترہ، عبدالقدوس چشتی ، کامریڈ عبدالکریم ڈمرہ، فیاض حسین بھکر، عبدالرحیم اعوان، محمدامجد چشتی، سید اقبال حسین شاہ، رانا قدیراحمد، ڈاکٹر مرید حسین لنگاہ، محمدحنیف دریشک، عبدالعزیز لاکھا، سید مجیب الرحمن، جاویداقبال لاکھا، مطلوب حسین لانگ، غوث بخش لانگ، حاجی غلا م رسول رند، عبدالرشید جتوئی، پیر ظفرو سئیں، رانا شبیراحمد، انجینئر کلیم اللہ، ملازم حسین بلہوڑا، حاجی احمدخان دریشک، محمدعمران رند ایڈووکیٹ، محمداصغر شاد سمیت دیگر معززین علاقہ موجودتھے۔

علی رضا دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر