سرکاری سکیم کے 10فیصد کوٹہ کیلئے حج قرعہ اندازی،3لاکھ درخواست گزار فیصلے کے منتظر
ملتان (سٹی رپورٹر)عدالتی احکامات کے بعد سرکاری سکیم کے 10 فیصد کوٹہ کیلئے حج قرعہ اندازی ہو گی یا نہیں اس حوالے سے 3 لاکھ درخواست گزار وزارت مذہبی امور کے فیصلے کے منتظر(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
ہیں۔ حج 2018 ء کیلئے نئے اور پرانے ٹور آپریٹرز میں حج کوٹہ تقسیم کرنے کے بارے میں بھی وزارت مذہبی امورکسی فیصلہ پر نہ پہنچ سکی۔ ابھی تک پرائیویٹ حج سکیم کا کوٹہ نجی کمپنیوں کو نہیں دیا جا سکا ہے۔ دوسری جانب نجی کمپنیوں نے کوٹہ ملنے سے قبل ہی سابقہ کوٹے کی روشنی میں ایڈوانس بکنگ کرنا شروع کر دی ہے جبکہ سرکاری سکیم کے تحت پہلی قرعہ اندازی میں نا کام رہنے والے کم و بیش تین لاکھ درخواست گزار وزارت کے فیصلے کے منتظر ہیں کہ ا ب کیا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سرکاری سکیم کیلئے 60 فیصداور نجی سکیم کے لئے 40 فیصد کوٹہ کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔گزشتہ چند برسوں میں 742 نجی کمپنیوں کو ہی حج کوٹہ دیا جاتا رہا جبکہ امسال 2200 نئی کمپنیاں بھی کوٹے کے حصول کی دوڑ میں شامل ہیں۔ نجی کمپنیوں کی جانب سے پرائیویٹ حج کے لئے 5 لاکھ سے 13 لاکھ تک کے مختلف پیکجز متعارف کرائے گئے ہیں۔