بجلی چوری کا الزام سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے،عامر ڈوگر

بجلی چوری کا الزام سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے،عامر ڈوگر

ملتان(نیوز رپورٹر)رکن قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے رہنما ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ 20سالہ سیاسی کیریئر کے دوران ایک بھی کرپشن کا الزام ان پر عائد نہیں کیا جاسکا اور (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مخالفین نے میپکو اہلکاروں کی ملی بھگت سے میٹر ریڈنگ کے بھونڈے اور سطحی الزامات لگاکر میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی شرمناک کوشش کی جوکہ حقائق کے قطعی برعکس ہے اس گمراہ کن پراپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری،چوہدری خالد جاوید وڑائچ،ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ،ملک محمد عاصم ڈیہڑ اور تاجر رہنما خواجہ سلیمان صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ایک جھوٹا کیس بناتے وقت ان عقل کے اندھو کو یہ بھی خیال نہیں رہا کہ سردیوں میں ائیرکنڈیشنڈ نہیں چلائے جاتے انہوں نے کہا کہ جس میٹر پر بجلی چوری کا ملبہ ڈالا جارہا ہے اس کی خرابی کی رپورٹ جنوری میں درج کروائی گئی تھی اور اب جنوری کا معاملہ اپریل میں اٹھاکر عین الیکشن کے قریب میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش کی جارہی ہے ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ عابد شیر علی اور خواجہ آصف کے مابین واپڈا میں کرپشن پر بارہا جھڑپ ہوچکی ہیں اور میپکو میں کرپشن کے حوالے سے میری گفتگو پارلیمنٹ کے ریکارڈ میں موجود ہے انہوں نے مطالبھہ کیا کہ چیف ایگزیکٹو میپکو خود معاملہ کی انکوائری کریں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر