مشرف دور میں کیا جانیوالا این آر او عوام کیساتھ بڑا ظلم تھا،اعجاز الحق

مشرف دور میں کیا جانیوالا این آر او عوام کیساتھ بڑا ظلم تھا،اعجاز الحق

فتح پور (سٹی رپورٹر)مشرف دور میں کیا جانے والا این آر او اس ملک کی عوام کے ساتھ بڑا ظلم تھا ، چیف جسٹس صاحب مشرف دور کے این ار او کیس کو کھولیں اور چوری کا پیسہ پکڑا گیا تھا(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

اس کو واپس لائیں، اداروں کے ٹکراؤ سے گریز کیاجائے ،اداروں کا احترام کریں خواہ وہ عدلیہ ہویا فوج ہو ،کسی شخصیت کا نشانہ نہ بنایا جائے ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے فتح پورمیں نجی دورہ پر سابق ایم پی ا ے چوہدری الطاف حسین کے پاس تشریف لائے ،اس موقع پر ان کی آمد پر سابق ایم پی اے چوہدری الطاف حسین نے تقریب کا اہتمام کیا ،اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرف دور میں کیا جانے والا دور اس ملک کے ساتھ بہت بڑا ظلم تھا ، چیف جسٹس صاحب مشرف دور کے این آر او کودوبارہ کھولیں اور اس وقت پکڑا جانے والا سوئیٹزر لینڈ بنکوں میں پڑا پیسہ واپس لایا جائے ، انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں آپ بہت ساری خوشخبریاں سنیں گے، ابھی شرجیل میمن کی باری آئی اس کے بعد زرداری کی بھی باری آئے گی ،یہاں پر حکمرانوں نے کرپشن کی انتہاء کر رکھی ،ووٹ آپ دیتے ہیں اور پانچ سال لوٹ مار کرنے کی اجازت مل جاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ ایسے حکمران ہیں جن کی اولادوں کو بھی علم نہیں کہ ان کا پیسہ کہا ں کہاں پڑا ہوا ہے ، ان کی لوٹ مار کا پیسہ صرف یہودیوں کو ہی فائدہ پہنچا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ 45 دن وزیر اعظم نے کالادھن سفید کرنے کی جو ٹیکس ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی اس کا غریب آدمی کو کیا فائدہ ہو گا ، یہ سکیم صرف چور ،ڈاکوؤں کے سرمائے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بنائی گئی ہے ، اس کا انہوں نے کہا کہ ووٹ کا تقدس بحال کرنے کی باتیں کرنے والے بچیوں کی عزتوں کو محفوظ بنائیں، لوگوں کو بہتر تعلیم و صحت جیسی سہولیات پہنچائیں گے تو ووٹ کا تقدس بحال ہو گا ، ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب بڑے بڑے ہسپتالوں کے دور ے کرکے لوگوں کو صحت کی سہولیات پہنچا رہے ہیں،نچلی سطح پر عدالتوں پر عوام کا انصاف سے اعتماد اٹھ چکا ہے ، اگر نچلی سطح پر عدالتوں میں عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنادیا تو عوام آپ کو ہمیشہ یاد رکھے گی ،سابق ایم پی اے چوہدری الطاف حسین بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز الحق صاحب کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور ان کی آمد ہمارے لئے باعث عزت ہے ، جنر ل سیکر ٹری ضیاء الحق شہید فاؤنڈیشن ڈاکٹر نعیم و دیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر شہریوں بابو عبدالمجید امجد ، چوہدری ریاض الحسن نمبردار ،چوہدری عبدالابرار نمبردار ، چوہدری افتخار ،چوہدری محمد افضل ، حاجی امداد علی زرگر، شمشاد علی زرگر ، چوہدری عبدالرشید ، چوہدری ظہیر الدین ،بابا ندیم زرگر، چوہدری یاسربوٹا ، چوہدری طاہر مشتا ق، چوہدری نسیم اختر، میاں الطاف حسین،چوہدری طاہر محمود، عدنا ن خلیل ساجد،چوہدری محمد انور ارشادالحق،ذوالفقارعلی کونسلرامیرعمرشمشادعلی بشیرکنتھ محمد

مزید : ملتان صفحہ آخر