ملتان ائیر پورٹ سے کروڑوں مالیتی ہیروئن سمگل کی کوشش ناکام،2افراد گرفتار

ملتان ائیر پورٹ سے کروڑوں مالیتی ہیروئن سمگل کی کوشش ناکام،2افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)ائیر پورٹ سیکورٹی فورس نے کروڑوں مالیت کی ہیروئن سمگل کی کوشش ناکام بنا کر منشیات سمگلر سمیت 2افراد کو گرفتار کرلیا۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز ملتان انٹر نیشنل (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
ائیر پورٹ پر مظفر گڑھ کا رہائشی شعیب 26سو گرام ہیروین کے پیکٹوں سے بھرا ٹرالی بیگ لے کربحرین جارہا تھا کہ اے ایس ایف نے دوران تلاشی ہیروئن برامد کرلی ،ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اسے یہ ہیروئن ارشاد حسین نامی شخص نے دی جو چارسدہ کا رہائشی ہے لیکن ان دنوں ملتان میں قیام پذیر ہے جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ہیروئن سمگل کوشش

Ba