پیپلز پارٹی نے اپنے دورمیں گوجرخان کی تقدیر بدلی،راجہ جاویداشرف
گوجرخان (تحصیل رپورٹر) پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں گوجرخان کی تقدیر بدلی ،میگا پراجیکٹس سے تحصیل کی محرومیوں کا ازالہ ہوا ،سیاسی مخالفین ہمارے ترقیاتی کاموں پر اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں ان ممبران اسمبلی کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ عوامی عدالت میں آئیں ،کسی ایک بھی میگا پراجیکٹ کا ڈرائیکٹو دکھا دیں ،دودھ کا دودھ ،پانی کا پانی ہوجائے گا ،تحصیل کی تمام یونین کونسلز کو گیس کی فراہمی بلاتفریق کی ،بجلی کی مد میں منصوبے دیئے گئے ،پاسپورٹ آفس لیکر آئے ،رابطہ سڑکوں کا جال بچھایا گیا ،پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے فنڈز دیئے گئے ،مندرہ اور سوہاوہ تا چکوال روڈ کیلئے بھی فنڈز پیپلزپارٹی کے دور میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے جاری کیئے ،تمام شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ،گوجرخان کو ضلع بنانے کیلئے پر عزم لیکن اس وقت مسلم لیگ ن کی پنجاب میں حکومت تھی جنہوں نے ہمارے عوامی مطالبہ کو پورا ہونے میں روڑے اٹکائے ،اب عوام آئندہ انتخابات میں ان کو محاسبہ کریں گے ان خیالات کا اظہارسرپرست اعلیٰ پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان راجہ جاوید اشرف نے گزشتہ روز یہاں پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دینے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر راجہ محسن صغیر بھٹی ،چوہدری عامر خورشید ،راجہ اذکار ،خاقان بابر کیانی،کاروباری شخصیت راجہ اختر ،ملک آصف اکرام ایڈووکیٹ ،راجہ محمد علی ،راجہ سرفراز،یونس جونی ،قاسم صغیر بھٹی ،اورنگزیب بٹ ،راجہ کاشف کاشی ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ گوجرخان کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دیئے گئے جبکہ اپنے پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پرنوکریاں دیں انہوں نے کہا کہ سیاست کو عبادت کا دجہ دیا اور اللہ کے فضل سے شہر کیلئے وہ کردکھایا جوکہ تاریخ میں ایک مثال ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے والے خود بھی کچھ فنڈز لاکر دکھائیں آج چار سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے انہوں نے کہا کہ نااہل قیادت کی وجہ سے آج پھر تحصیل محرومیوں کا شکار ہے