چوہدری نثارمدبر سیاستدان، دلیر لیڈر ہیں،سجاد حسین

چوہدری نثارمدبر سیاستدان، دلیر لیڈر ہیں،سجاد حسین

اٹک(نمائندہ پاکستان)چوہدری نثار علی خان ایک مدبر سیاست دان ، نڈر اور دلیر لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنی سیاست کو عوامی خدمت اور ملکی وقار میں اضافے کے لیے استعمال کیا مسلم لیگ (ن) میں اُن کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اُن کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام رہیں گے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار عالیہ باغ نیلاب اٹک پیر سید سجاد حسین بخاری نے میڈیا سے بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں چوہدری نثار علی خان قد آور شخصیت ہیں جنہیں تمام حلقوں اور اداروں میں قابل تکریم سمجھا جاتا ہے اُن کی سیاست کا مرکز اور محور عوامی فلاح و بہبود ملکی ترقی اور خوشحالی ہے پیر سجاد حسین نے مزید کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اُن کے بغیر (ن) لیگ نامکمل تصور کی جاتی ہے جو لوگ ان کے خلاف پارٹی کے اندر سازشوں میں مصروف ہیں اس میں انہیں ناکامی اور شکست ہی ہو گی چوہدری نثار علی خان کا قد کاٹھ اور حیثیت سازشوں کے ذریعے کم یا ختم نہیں کی جا سکتی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر