شہبازشریف جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی سے آج ملاقات کریں گے

شہبازشریف جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی سے آج ملاقات کریں گے
شہبازشریف جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی سے آج ملاقات کریں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف جنوبی پنجاب کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے آج ملاقات کریں گے اوران کے تحفظات دور کریں گے،ملاقات میں ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ، وہاڑی کے ارکان اسمبلی شریک ہوں گے

اس کے علاوہ خانیوال،ملتان،لودھراں،بہاولپور،بہاولنگر،رحیم یارخان،راجن پورکے ارکان بھی ملاقات میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے 8 ارکان اسمبلی نے مستعفی ہونے اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے پارٹی رہنماﺅں کو پارٹی چھوڑنے والے ارکان کیخلاف بیان بازی سے روک دیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور