ایشیا کے مستقبل کا تعین ہم نے کرنا ہے ،تمام ممالک غلبے کی ذہنیت ترک کردیں :چینی صدر

ایشیا کے مستقبل کا تعین ہم نے کرنا ہے ،تمام ممالک غلبے کی ذہنیت ترک کردیں ...
ایشیا کے مستقبل کا تعین ہم نے کرنا ہے ،تمام ممالک غلبے کی ذہنیت ترک کردیں :چینی صدر

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ایشیا کا مستقبل کیا ہے اس کا تعین ہمیں کرنا ہے اور تمام ممالک غلبے کی ذہنیت ترک کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بہت سے خطوں میں انسانیت کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، امن اور خوشحالی کی خواہشات کے دور میں سرد جنگ ذہنیت کی کوئی جگہ نہیں، زمینی حقائق اور گلوبل وژن کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

باو¿ فورم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے جس نے 40 برس میں غیرمعمولی ترقی کی ہے، چین نے ایشیا میں معاشی بحران کے خاتمے کے لیے گراں قدر کام کیا تاہم ہمارے سامنے اب بھی بے شمار مسائل اور بہت سی رکاوٹیں ہیں۔شی جن پنگ نے کہا کہ بہت سے ممالک میں لوگ غربت، بھوک اور امراض کا شکار ہیں جب کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر معاشی ترقی کو تیز کررہا ہے۔

یاد رہے کہ ایشیائی علاقائی تعاون کے مستقبل کے جائزے اور اس میں فروغ کے لئے چین کی جانب سے 8 اپریل سے شروع ہونے والی سالانہ باو فورم کانفرنس 11 اپریل تک چین کے صوبے ہائے نان میں جاری رہے گی۔

مزید : بین الاقوامی