آج پاکستان کے اس کھلاڑی کی سالگرہ ہے جس سے پاکستانی بے پناہ محبت اور بھارتی شدید نفرت کرتے ہیں، یہ شاہد آفریدی تو نہیں لیکن پھر کون ہے؟ نام جان کر آپ بے اختیار کہیں گے ”تم جیو ہزاروں سال“
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا میں ہر روز ہزاروں لوگ سالگرہ مناتے ہیں جس موقع پر کیک کاٹا جاتا ہے اور تحفے تحائف کا تبادلہ ہوتا ہے لیکن آج پاکستان کے ایک ایسے کرکٹر کی سالگرہ ہے جسے پاکستانی بے پناہ محبت اور بھارتی شدید نفرت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پاکستانی یوں ہی کمال نہیں ہیں“آفریدی کو آﺅٹ کرنے پر شاہین آفریدی نے جشن نہیں منایا تھا لیکن کوہلی کو آﺅٹ کرنے پر بھارت ہی کے نوجوان کھلاڑی نے انہیں کیا گالی دی؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایسا ہنگامہ برپا کیا کہ بھارتی شرمندہ ہو گئے، دیکھ کر آفریدی کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا
یہ وہ کھلاڑی ہے جو بھارتیوں کے خوابوں میں بھی انہیں ڈراتا ہے اور اس کا نام وہ ساری زندگی نہ بھول پائیں گے۔ جی ہاں! آج فخر پاکستان، فخر زمان 27 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اس کیساتھ ہی بھارتی ایک مرتبہ پھر چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں شکست کے غم میں ڈوب گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہانا خان میچ دیکھنے سٹیڈیم آئیں تو لوگ میچ کیساتھ ساتھ شاہ رخ خان کو بھی بھول گئے، سہانا خان نے کیا پہن رکھا تھا اور وہ کیسی لگ رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
فخر زمان نے چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کیخلاف شاندار سنچری سکور کر کے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور تب سے ہی وہ پاکستانیوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں جبکہ بھارتیوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتے کیونکہ ان کے باﺅلرز کو ”دھویا“ ہی اتنا تھا کہ اس میچ میں انڈین باﺅلنگ کا نام و نشان بھی باقی نہ رہا۔