دورہ انگلینڈ سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا ،اہم کھلاڑی انجرڈ ہو گیا

دورہ انگلینڈ سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا ،اہم کھلاڑی انجرڈ ہو گیا
دورہ انگلینڈ سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا ،اہم کھلاڑی انجرڈ ہو گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے سے قبل پاکستان کا سپن ڈیپارٹمنٹ چکرا گیا۔انگلش کنڈیشنز میں اہم ہتھیار سمجھے جانے والے یاسر شاہ کولہے کی ہڈی میں تکلیف کے سبب دستیاب نہیں ہوںگے، یہ صورتحال ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز دونوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ11 مئی سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کے خلاف طویل فارمیٹ کے میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 24مئی کو لارڈز،دوسرا یکم جون کو لیڈز میں شروع ہوگا۔یاسر کی کمی پوری کرنے کے لیے صرف ایک ٹیسٹ کا تجربہ رکھنے والے لیگ سپنر شاداب خان،ڈیبیو کے منتظر بلال آصف اور کاشف بھٹی پر انحصار کرنا ہوگا۔شاداب نے واحد ٹیسٹ بارباڈوس میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلتے ہوئے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ یاسر شاہ نے لارڈز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید : کھیل