چیف جسٹس پاکستان نے سابق وزرائے اعلیٰ بلوچستان کو 30 اپریل کو اسلام آباد طلب کرلیا
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)تعلیم،صحت اورپانی کی صورتحال سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے دونوں سابق وزرائے اعلیٰ کو 30 اپریل کواسلام آبادطلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے تعلیم، صحت اورپانی کی صورتحال سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی، سابق وزرائے اعلیٰ سردارعبدالمالک بلوچ اور ثنا اللہ زہری عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے دونوں کو 30 اپریل کو اسلام آباد طلب کر لیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت گورننس میں ناکام ہے،کسی کی کوئی تیاری نہیں،صرف زبانی جمع خرچ ہے
سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ 6ارب مل جائیں تو سکولوں میں سہولتیں مکمل کرسکیں گے۔
چیف جسٹس نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نصیب اللہ بازئی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ زیادہ ہی چالاک آدمی ہیں،جس سے پوچھوں وہ دوسرے پرڈال دیتا ہے۔