”میں گھر لے کر جاﺅں گا اسے۔۔۔“ ٹرک پر کھڑے شاداب خان نے ’جشن پریڈ‘ کے دوران ہجوم سے کہہ کر ایسی کون سی چیز منگوا لی کہ ہر کوئی ہنسنا شروع ہو گیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، دیکھ کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے”معصومیت کا دوسرا نام، شاداب خان“

”میں گھر لے کر جاﺅں گا اسے۔۔۔“ ٹرک پر کھڑے شاداب خان نے ’جشن پریڈ‘ کے دوران ...
”میں گھر لے کر جاﺅں گا اسے۔۔۔“ ٹرک پر کھڑے شاداب خان نے ’جشن پریڈ‘ کے دوران ہجوم سے کہہ کر ایسی کون سی چیز منگوا لی کہ ہر کوئی ہنسنا شروع ہو گیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، دیکھ کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے”معصومیت کا دوسرا نام، شاداب خان“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ نے فتح کے سلسلے میں 8 اپریل کو شہر میں ’جشن پریڈ‘ کا اہتمام کیا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے تمام پاکستانی کھلاڑی ٹرافی کیساتھ شریک ہوئے اور ایک ٹرک پر بیٹھ کر شہر میں گھومتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پاکستانی یوں ہی کمال نہیں ہیں“آفریدی کو آﺅٹ کرنے پر شاہین آفریدی نے جشن نہیں منایا تھا لیکن کوہلی کو آﺅٹ کرنے پر بھارت ہی کے نوجوان کھلاڑی نے انہیں کیا گالی دی؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایسا ہنگامہ برپا کیا کہ بھارتی شرمندہ ہو گئے، دیکھ کر آفریدی کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا 
اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد بھی اپنے چیمپینز کو دیکھنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئی جبکہ شہر کے کئی مقامات پر بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کے ’کٹ آﺅٹس‘ بھی رکھے لگے۔ عوام ان ’کٹ آﺅٹس‘ کیساتھ تصاویر بنواتے رہے اور اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر نعرے بازی بھی کرتے رہے۔
ایسے میں ٹرک پر بیٹھے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی شاداب خان کو سڑک پر موجود اپنا ’کٹ آﺅٹ‘ نظر آ گیا جو انہیں اتنا پسند آیا کہ فوراً لوگوں سے کہہ کر اپنے پاس منگوا لیا اور جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اس کا کیا کریں گے تو ان کا کہنا تھا کہ ”میں اسے اپنے گھر لے کر جاﺅں گا۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہانا خان میچ دیکھنے سٹیڈیم آئیں تو لوگ میچ کیساتھ ساتھ شاہ رخ خان کو بھی بھول گئے، سہانا خان نے کیا پہن رکھا تھا اور وہ کیسی لگ رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی 
شاداب خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور سب ہی ان کی معصومیت پر واری ہیں کہ کس طرح ایک کھلاڑی اپنا ہی کٹ آﺅٹ دیکھنے پر اتنا خوش ہوا کہ اسے گھر جانے کا فیصلہ کر لیا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔