پشتونوں کا وائٹ ہاﺅس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ‘ ناانصافی بند کرانے کیلئے امریکہ سے حکومت پاکستان پر دباﺅ بڑھانے کا مطالبہ

پشتونوں کا وائٹ ہاﺅس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ‘ ناانصافی بند کرانے کیلئے ...
پشتونوں کا وائٹ ہاﺅس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ‘ ناانصافی بند کرانے کیلئے امریکہ سے حکومت پاکستان پر دباﺅ بڑھانے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (آن لائن) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاﺅس کے سامنے امریکہ کی مختلف ریاستوں سے آئے پشتونوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ پاکستان میں پشتونوں کے حقوق کے لیے سرگرم تحریک پشتون تحفظ موومنٹ کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا تھا۔ احتجاج کا مقصد پشتونوں کے لئے بنیادی سماجی اور سیاسی حقوق کا حصول ہے۔

مظاہرے کے منتظم مجیب الرحمان نے امریکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وائٹ ہاﺅس کے سامنے اکٹھے ہونے کا مقصد یہ ہے کہ امریکی حکومت پاکستانی حکومت پر سفارتی دباﺅ ڈالے کہ وہ پشتونوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافی بند کرے اور ان کے مطالبات پورے کئے جائیں۔ کیونکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا قریبی اتحادی ہے۔

ان کی تحریک کے پانچ مطالبات میں نقیب اللہ کے قتل میں ملوث ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو سزا دلانا، لاپتہ افراد کی واپسی اور عدالتوں میں پیشی، مبینہ طور پر ماورائے عدالت قتل ہونے والے افراد کے کیسز کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کا قیام، قبائلی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی اور فوجی چوکیوں پر پشتونوں کی مبینہ تذلیل روکنا شامل ہیں۔