عمران خان سے عثمان ڈا رکی ملاقات، خواجہ آصف کے ”لیبرکارڈ“پر بریفنگ دی

عمران خان سے عثمان ڈا رکی ملاقات، خواجہ آصف کے ”لیبرکارڈ“پر بریفنگ دی
عمران خان سے عثمان ڈا رکی ملاقات، خواجہ آصف کے ”لیبرکارڈ“پر بریفنگ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرخارجہ خواجہ آصف کے متحدہ عرب امارات میں ملازمت سے متعلق مبینہ 'لیبر کارڈ' پر تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے عمران خان کو بریفنگ دی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنما عثمان ڈار نے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے بتایا کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف کی بیرون ملک ملازمت سے متعلق غیر ملکی کمپنی کی ایمپلائی لسٹ اور خواجہ آصف کا لیبر کارڈ موصول ہوچکا ہے۔
بریفنگ کے دوران عثمان ڈار نے مزید بتایا کہ کمپنی ملازمین کی فہرست میں خواجہ آصف کا نام 303 نمبر پر شامل ہے جب کہ ا±ن کا لیبر کارڈ 28 جون 2019 تک کار آمد ہے۔
عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ غیر ملکی کمپنی کے ملازموں میں پاکستانی وزیر خارجہ کا نام انتہائی شرمناک ہے، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ خواجہ آصف ملک کےلئے سنگین سیکیورٹی رسک ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ وزیرخارجہ کا غیر ملکی کمپنی میں روزانہ 8 گھنٹے ملازمت کا معاہدہ سرا سر بے شرمی ہے جبکہ اس حوالے سے عدالت میں کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے اقامہ رکھنے پر نااہلی کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔