نواز شریف کو اپنے کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے‘ ڈاکٹرعاصم

نواز شریف کو اپنے کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے‘ ڈاکٹرعاصم
نواز شریف کو اپنے کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے‘ ڈاکٹرعاصم

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو بہادری کے ساتھ مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ نوازشریف کو اپنے کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے، عوام کے پیسے لوٹنے کی سزامل رہی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ان سے بڑا مظلوم کوئی نہیں ہے؟ جس پر ڈاکٹرعاصم حسین نے جواب دیا کہ ہر آدمی کہتا ہے کہ میرے ساتھ ظلم اور زیادتی ہورہی ہے۔

سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بہادری کے ساتھ مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے۔

ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ چودھری نثارکا مستقبل ختم ہوچکا ایسوں کا مستقبل ختم ہی ہونا چاہیے، جو آدمی سسٹم میں فٹ نہیں ہوتا وہ ویسے ہی آؤٹ ہو جاتا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف چودھری نثارکومعاف نہ کریں تو ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

صحافی نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین سے سوال کیا کہ اگر چودھری نثار پیپلزپارٹی میں آتے ہیں تو قبول کریں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں اپنی قیادت سے کہوں گا ایسے لوگوں کو لینا ہی نہیں چاہیے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی