”عمران خان آئیں گے تو میں ان کیلئے ہاتھ پھیلاﺅں گا “ کیپٹن صفدر نے احتساب عدالت میں یہ بات کردی لیکن جب کپتان پیشی کیلئے آئے تو کیپٹن صفدر کے ساتھ کیا سلوک ہوا ؟ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

”عمران خان آئیں گے تو میں ان کیلئے ہاتھ پھیلاﺅں گا “ کیپٹن صفدر نے احتساب ...
”عمران خان آئیں گے تو میں ان کیلئے ہاتھ پھیلاﺅں گا “ کیپٹن صفدر نے احتساب عدالت میں یہ بات کردی لیکن جب کپتان پیشی کیلئے آئے تو کیپٹن صفدر کے ساتھ کیا سلوک ہوا ؟ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی خواہش اس وقت ادھوری رہ گئی جب انتظامیہ نے انہیں جوڈیشل کمپلیکس سے باہر نکال دیا۔
نجی ٹی وی سماءکے مطابق عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی سے قبل کیپٹن (ر) صفدر جوڈیشل کمپلیکس میں ہی موجود تھے۔ اس موقع پر صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور مختلف سوالات کرنے لگے، ایک صحافی نے سوال کیا کہ ’ عمران خان پیشی کیلئے آرہے ہیں، ان کی آمد پر آپ کیا کریں گے؟‘۔ کیپٹن (ر) صفدر نے صحافیوں سے کہا کہ آج عدالت میں 2 کپتانوں کا آمنا سامنا ہوگا، ’ ہم سیاسی بندے ہیں، عمران خان آئے تو ان کیلئے ہاتھ پھیلاﺅں گا‘۔
شاید جوڈیشل کمپلیکس انتظامیہ کو کیپٹن ر صفدر کی ’ معصومانہ ‘ خواہش پسند نہیں آئی اور انہوں نے عمران خان کی آمد سے قبل ہی کیپٹن صفدر کو جوڈیشل کمپلیکس سے باہر نکال دیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں دوپہر ایک بجے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔