امریکی سفارتکارکی گاڑی سے شہری کی ہلاکت پرازخودنوٹس کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

امریکی سفارتکارکی گاڑی سے شہری کی ہلاکت پرازخودنوٹس کیلئے سپریم کورٹ لاہور ...
امریکی سفارتکارکی گاڑی سے شہری کی ہلاکت پرازخودنوٹس کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سفارتکارکی گاڑی سے شہری کی ہلاکت پرازخودنوٹس کیلئے درخواست دائرکر دی گئی، درخواست سپریم کورٹ لاہوررجسٹری کے شکایت سیل میں دائرکی گئی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکی سفارتکارکیخلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ چیف جسٹس معاملے کاازخودنوٹس لیں۔

واضح رہے کہ امریکی سفارتکار نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری تھی جس ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور