نواز شریف نے 23مارچ کو این آر او کی کوشش کی ،شیخ رشید کا دعویٰ

نواز شریف نے 23مارچ کو این آر او کی کوشش کی ،شیخ رشید کا دعویٰ
نواز شریف نے 23مارچ کو این آر او کی کوشش کی ،شیخ رشید کا دعویٰ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف نے 23 مارچ کو این آر او کی کوشش کی مگر نہیں ہوا۔

لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں سب اقتدار کی سیاست کرتے ہیں، کلاشنکوف کیس کے دوران کسی ایم این اے نے میرا ساتھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بات کیا کرنی، یہاں سب معین قریشی ہیں، وہ بیروت کے ہوٹل میں کافی پی رہے تھے کہ وزیراعظم پاکستان بنا دیئے گئے۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اس وقت این آر او کی تلاش میں بیٹھے ہیں، 23 مارچ کوکوشش کی گئی این آر او ہوجائے مگر نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ جس دن نوازشریف خاندان نے سچ بولا ان کا سیاست میں آخری دن ہوگا۔

مزید : قومی