”آئی پی ایل کے ایک میچ میں کمنٹری کیلئے 5 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی لیکن۔۔۔“ بازید خان نے اتنی بڑی پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتائی تو پاکستانیوں نے ان کا مذاق اڑانا شروع کر دیا، کیا وجہ تھی اور مذاق کیوں اڑایا گیا؟ دیکھ کر آپ کو شدید غصہ آ جائے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوئے تو ناصرف دونوں ملکوں کے درمیان باہمی کرکٹ سیریز بند ہو گئی بلکہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو شریک نہ کیا گیا اور پھر کمنٹیٹرز پر بھی یہ راستے بند ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔کیوین پیٹرسن نے بھارت سے ایسی تصویر شیئر کر دی کہ پاکستانیوں کا غصہ آسمان کو چھونے لگا، پسندیدہ کرکٹر ہونے کے باوجود وہ کچھ کہہ دیا کہ سب حیران رہ گئے، تصویر میں ایسا کیا ہے؟ دیکھ کر آپ کو بھی کیوین پیٹرسن پر غصہ آئے گا
پاکستان کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر بازید خان کے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر ایک بیان گردش کر رہا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ”مجھے آئی پی ایل کے ایک میچ میں کمنٹری کرنے کیلئے 5 کروڑ بھارتی روپے کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے انکار کر دیا کیونکہ پاکستان میری سب سے پہلی ترجیح ہے اور میں مرتے دم تک صرف پاکستان کیلئے کام کروں گا۔“
اب اس بیان میں کتنی سچائی ہے؟ اس بارے میں تو کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن پاکستانیوں نے ایک ایسی بات کو لے کر بازید خان کا مذاق اڑانا شروع کر دیا کہ جان کر آپ کو بھی شدید غصہ آ جائے گا۔پاکستانیوں نے انہیں انگلش نہ بولنے کا طعنے دینے شروع کر دئیے اور یہاں تک کہا کہ آپ تو پی ایس ایل میں بھی کمنٹری کرنے کے لائق نہیں ہیں اور ایسے کمنٹس کی لائن لگ گئی۔
مہوش حق نامی ایک فیس بک صارف نے لکھا ”ویسے انہیں پی ایس ایل کے کمنٹری باکس سے دور رہنے کیلئے بھی اتنے پیسوں کی پیشکش کرنی چاہئے“
سید محمد رضا عابدی نے لکھا ”یہ کمنٹیٹر ہی نہیں کھلاڑی بھی بہت عظیم تھے۔ پاکستان کیلئے ان کی خدمات ڈھکی چھپی نہیں۔ انہیں آئی پی ایل کھیلنے کیلئے سوا سو کروڑ میں خرید رہے تھے۔ اچانک ان کی بیوی نے انہیں جگا دیا کہ جائیں آدھا پاﺅ دہی لے آئیں۔۔۔ اور منے کے پیمپر بھی۔۔۔ ہاہاہاہاہاہا“
فوزیہ اعوان نے لکھا ”سٹھیا گیا ہے۔ یہ تو پاکستان سپر لیگ میں بھی کمنٹری کرنے کے لائق نہیں ہے“
واسق جاوید چیمہ نے لکھا ”مجھے آئی پی ایل کا ایک میچ دیکھنے کیلئے 5 کروڑ بھارتی روپے کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن میں نے انکار کر دیا کیونکہ پاکستان میری پہلی ترجیح ہے اور میں مرتے دم تک صرف اور صاف پاکستانی میچ ہی دیکھوں گا“
سنجیب نے لکھا ”ایک میچ کیلئے پانچ کروڑ۔۔۔ کیا تم مذاق کر رہے ہوں اور وہ بھی تم جیسے کمنٹیٹر کو۔ 2018ءمیں اب تک کا سب سے بڑا لطیفہ سنا ہے یہ میں نے۔۔۔ میں رمیز راجہ، شعیب اختر اور وسیم اکرم کی کمی بہت زیادہ محسوس کر رہا ہوں۔ میرے فیورٹ تین کمنٹیٹرز، دو انگلش کے اور شعیب اختر ہندی میں“
امتیاز بٹ نے لکھا ”یہ بتانے کی ضرورت نہیں تھی کہ آفر آئی اور میں نے پاکستان کی محبت میں اسے ٹھکرا دیا۔ یہ تو ویسی ہی آفر ہے جیسی محمد عرفان کو ہوئی تھی کہ امریکی شہریت اور ان کی نیشنل ٹیم میں کھیلنے کی پیشکش“
سلمان اختر نے لکھا ”انگلش بولی نہیں جاتی، کرکٹ بیک گراﺅنڈ ہے نہیں، انہوں نے تو اس دفعہ رمیز راجہ کو بھی کوئی پیشکش نہیں کی“
شاکر احمد نے لکھا ”میں یقین نہیں کر سکتا۔۔۔ یہ سب سے زیادہ بور کرنے والا کمنٹیٹر ہے۔۔۔ آئی پی ایل والے تو پورا سیزن کھیلنے والے زیادہ تر کھلاڑیوں کو بھی اتنے پیسے نہیں دے رہے۔ اسے کس نے ایک ہی میچ کیلئے 5 کروڑ بھارتی روپے دیدیئے“
ولید ناصر نامی ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ کسی نے مذاق میں یہ پوسٹ کی ہے اور آپ نے اسے سنجیدگی سے اپنے پیج پر پوسٹ کر دی ہے اور اب لوگ بھی پاگل ہو رہے ہیں۔ ولید نے لکھا ”کسی نے ان کیساتھ مذاق کیا ہے اور آپ کا پیج بھی دھوکے میں آ گیا۔ بھائی جاگ جاﺅ، یہ ایک مذاق تھا اور آپ نے سنجیدگی کیساتھ اسے اپنے پیج پر پوسٹ کر دیا اور اب لوگ پاگل ہوئے جا رہے ہیں“
زاہد سردار بازید خان کے دفاع میں سامنے آئے اور لکھا ”اس شخص سے پیار ہے۔۔۔ آپ توقع کر سکتے ہیں کہ یہ بہت ایماندار گھرانے سے تعلق رکھتا ہے۔۔۔ اس کے والد ماجد خان نے پی سی بی کا سربراہ بننے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ جب تک بازید خان کھیل رہا ہے، میں یہ عہدہ نہیں لے سکتا“