خواب میں اگر ایسی عورتیں نظر آجائیں تو جان لیجئے کہ کوئی بھی اہم ترین فیصلہ کرتے ہوئے آپ مشکل میں پھنس سکتے ہیں 

خواب میں اگر ایسی عورتیں نظر آجائیں تو جان لیجئے کہ کوئی بھی اہم ترین فیصلہ ...
خواب میں اگر ایسی عورتیں نظر آجائیں تو جان لیجئے کہ کوئی بھی اہم ترین فیصلہ کرتے ہوئے آپ مشکل میں پھنس سکتے ہیں 

  

لاہور(نظام الدولہ )میں کئی خواب دیکھتی ہوں ۔کبھی مجھے نقاب پوش عورتیں دکھائی دیتی ہیں،کبھی میں خود کو اجتماع میں دیکھتی ہوں ۔کبھی میں ہوا میں خود کو اڑتا ہوا دیکھتی ہوں اور کبھی خود کو ویرانے میں دیکھتی ہوں ۔میں خود بھی پردہ کرتی ہوں ۔ان خوابوں کا میری زندگی سے کیا تعلق ہے ؟

تعبیر۔آپ نے تعبیر جاننے کا تقاضا کیا ہے لیکن آپ کے کوائف نامکمل ہیں۔خواب میں آپ نے جو علامتیں دیکھی ہیں ،اب صرف ان کے مطابق ہی بتایا جاسکتا ہے ،تعبیر کو درست انداز میں جاننے کے لئے پورے کوائف کا علم ہونا ضروری ہے ۔معلوم ہوتا ہے کہ آپ زندگی میں کچھ کرنا چاہتی ہیں لیکن آپ کنفیوژ ہیں ۔ جو کام کرنا چاہتی ہیں یا جو سوچ رہی ہیں اسکو سمجھ نہیں پارہیں ۔اگر آپ کو ایسے حالات کا سامنا ہے تو ایک دن آپ کو پریشانی اٹھانی پڑے گی۔ 

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں