زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں

زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں
زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

زائچہ گھر 
زحل کی ساڑھ ستی
محمد حسن علی۔ منڈی بہاؤ الدین
سوال: بہت دفعہ بیرون ملک نوکری کی کوشش کی لیکن موقع نہیں مل رہاتھا، پاکستان میں بھی نوکری نہیں مل رہی۔ میرا رزق کس جگہ ہے بیرون ملک یا پاکستان؟ ’’م‘‘ نام کی لڑکی ہماری ذات کی ہے، کیا اس سے شادی ہو پائے گی؟
جواب: لگائے گئے زائچے کے مطابق آپ زحل کی ساڑھ ستی کا شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کے کاموں میں رکاوٹ اور معاشی مشکلات آئیں گی۔ پسند کی شادی میں بھی مشکلات نظر آ رہی ہیں۔ خانہ محبت میں کیتو کی نحوست نظر آ رہی ہے لہٰذا اپنے قریبی تعلقات اور جذباتی معاملات میں خصوصی محتاط رہیں۔ نقصان کا خدشہ ہے۔ مکمل روحانی تدبیر اختیار کریں۔ مبارک نگینہ زمرد پہنیں۔ طلسمِ زحل بنوا کر پاس رکھیں۔بد اثرات سے بچ پائیں گے۔انشاء اللہ بہتری ہو گی۔

زحل کی نحوست کے اثرات
عبد اللہ گل۔ خیر پور
سوال: میں پڑھائی میں بہت تیز ہوں مگر شوق نہیں ہے پڑھائی کا۔ کوئی حل بتائیں کہ کیا کروں؟
جواب: آپ کے زائچے کے تجزیے کے مطابق زحل آپ کے طالع میں بیٹھا ہے جس کی وجہ سے آپ زحل کی نحوست کا شکار ہیں۔ ایسی حالت میں صاحبِ زائچہ بے چینی اور انتشاری کیفیت کا شکار رہتا ہے۔ کسی کام میں دل نہیں لگتا اور ارتکاز توجہ کی شدید کمی ہو جاتی ہے۔ روحانی حوالے سے کچھ صدقات دیں۔ ہفتہ کے روز کالے ماش، کالے بکرے کی سری کا صدقہ دیں۔
منگل کے روز سُرخ دال کا صدقہ کریں۔
تعلیمی کامیابی کے لیے لوحِ عطارد بمعہ طلسم بنوا کر پاس رکھیں۔ انشاء اللہ بہتری ہو گی۔

مستقل مزاجی اور کامیابی
محمد عمیر۔ ٹوبہ ٹیگ سنگھ
سوال: پاک نیوی میں سروس کر رہا ہوں مگر میں آفیسر بننا چاہتا ہوں اور میں ایچ۔ ای۔ ٹی کی تیاری بھی کر رہا ہوں، کیا میں آفیسر بن جاؤں گا؟ اور کب بنوں گا؟
جواب: آپ کے زائچے کے تجزیے کے مطابق کوشش اور محنت سے آپ اپنے مطلوبہ مقصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ کچھ وقتی مشکلات آ سکتی ہیں، جن کو صبر و تحمل اور روحانی تدبیر سے حل کیا جا سکتا ہے۔

زائچہ میں دھوکہ دہی کی نشاندہی
خذر عباس۔ ڈیرہ غازی خاں
سوال: میں جس لڑکی کو پسند کرتا ہوں، کیا وہ مجھے مل پائے گی؟
جواب: آپ کے زائچے کے تجزیے کے مطابق مطلوبہ خواہشات میں مشکلات اور پریشانیاں نظر آ رہی ہیں۔ مزید زائچے میں دھوکہ دہی کے امکانات بھی نظر آ رہے ہیں لہٰذا خصوصی محتاط رہیں۔ نقصان کا خطرہ ہے۔

لوحِ شمس اور کامیاب شادی
شاہد سلطان۔ خانیوال
سوال: میرا رشتہ فیملی میں ہو گا؟ یا فیملی سے باہر؟ اگر فیملی ہو گا تو کوئی اشارہ دیں یا انگلش کا کوئی لفظ جس سے نام شروع ہوتا ہے۔
جواب: لگائے گئے زائچے کے مطابق آپ کی شادی میں مشکلات اور پریشانیاں نظر آ رہی ہیں۔ ساتویں گھر میں شمس کی موجودگی شادی میں دلیری اور مشکلات کو ظاہر کرتی ہے۔ شادی خاندان سے باہر ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ شادی کے معاملات میں کامیابی کے لیے مکمل روحانی تدبیر اختیار کریں۔ لوحِ شمس بنوا کر پاس رکھیں۔ ہر اتوار کو گندم کا صدقہ کریں۔ مبارک ورد یا حیی یا قیوم 313 مرتبہ اوّل و آخر درود شریف کے ساتھ کریں انشاء اللہ بہتری ہو گی۔

۔۔۔
( ایم اے شامی نقشبندی روحانی علوم سمیت علم نجوم ،علم الاعداد، دست شناسی ،علم الجفر کے ماہر ہیں،وہ کئی قومی اخبارات و جرائد میں کالم لکھ کر لوگوں کی رہ نمائی کرتے ہیں۔
اگر آپ کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے تو اپنے کوائف اس پتہ پر ای میل کریں ،کوائف میں اپنا نام،تاریخ پیدائش،وقت پیدائش،شہر کا نام لازمی لکھیں۔جواب اس کالم مِیں باری آنے پر دیا جائیگا۔pakastrologer@gmail.com )