شامی حکومت کے خلاف فوجی کارروائی زیر غور ہے :امریکی وزیردفاع 

شامی حکومت کے خلاف فوجی کارروائی زیر غور ہے :امریکی وزیردفاع 
شامی حکومت کے خلاف فوجی کارروائی زیر غور ہے :امریکی وزیردفاع 

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہاہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے سے متعلق رپورٹوں کے بعد شام کے خلاف فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جیمز میٹس کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سپریم عسکری قیادت کے ساتھ اجلاس کی تیاری کر رہے ہیں جس میں مشرقی غوطہ میں دوما کے علاقے پر شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی حملے کے جوابی آپشنز پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے سے متعلق رپورٹوں کے بعد شام کے خلاف فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں۔

مزید : بین الاقوامی