’مردوں کو زندگی میں سب سے زیادہ خوشی صرف اس ایک چیز سے ملتی ہے کہ۔۔۔‘ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ ہر کسی کی بیگما ت بھی حیران پریشان رہ جائیں گی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں کو زندگی میں سب سے زیادہ خوشی کس چیز سے ملتی ہے؟سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں اس سوال کا ایسا حیران کن جواب دے دیا ہے کہ سن کر ہرکوئی دنگ رہ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”مردوں کو زندگی میں سب سے زیادہ خوشی اس چیز سے ملتی ہے کہ وہ تعلیمی میدان میں اپنے ماں باپ سے آگے نکل جائیں۔ جو مرد تعلیم میں اپنے ماں باپ سے پیچھے رہ جاتے ہیں انہیں لاشعوری طور پر اس کا اتنا ہی صدمہ ہوتا ہے جتنا کسی مرد کو اپنی طلاق ہونے پر ہوتا ہے۔“
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں سکول، کالج اور یونیورسٹی کے ہزاروں طلباءو طالبات اور اس درجے میں ان کے والدین کی نصابی کارکردگی کا ریکارڈ حاصل کیا اور ان طلباءو طالبات کی نفسیاتی صورتحال کے ٹیسٹ کرکے ان کے نتائج کے ساتھ اس ریکارڈ کا تجزیہ کیا۔ ان نتائج میں معلوم ہوا کہ جو طالب علم اس مخصوص درجے پر اپنے ماں باپ سے کمتر کارکردگی کے حامل تھے ان میں ڈپریشن کی سطح بہت بلند تھی۔ وہ اکثر افسردہ اور تنہاءرہتے تھے۔ اس کے برعکس جن طلبہ کی کارکردگی اپنے ماں باپ سے بہتر تھی ان کی نفسیاتی صحت بھی اسی تناسب سے شاندار تھی۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر الیگزی گگوشویلی کا کہنا تھا کہ ” طالبات کی تعلیمی کارکردگی اپنے ماں باپ سے بہتر تھی یا کمتر، ان کی نفسیاتی صحت پر اس کا کوئی اثر ہماری تحقیق میں ثابت نہیں ہوا۔ اس کے تمام منفی یا مثبت اثرات صرف لڑکوں میں پائے گئے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ تعلیمی میدان میں اپنے والدین کے ساتھ مسابقت سے صرف لڑکے متاثر ہوتے ہیں۔ان میں بھی وہ لڑکے سب سے زیادہ ڈپریشن کا شکار پائے گئے جن کے والدین میں علیحدگی ہو چکی تھی۔“