نوجوان لڑکی نے اپنے بدتمیز شوہر کے جسم کا ایسا حصہ چبا ڈالا کہ سن کر ہی ہر مرد کانپ اُٹھے گا، ایسی خبر آپ نے آج تک نہ پڑھی ہوگی

نوجوان لڑکی نے اپنے بدتمیز شوہر کے جسم کا ایسا حصہ چبا ڈالا کہ سن کر ہی ہر مرد ...
نوجوان لڑکی نے اپنے بدتمیز شوہر کے جسم کا ایسا حصہ چبا ڈالا کہ سن کر ہی ہر مرد کانپ اُٹھے گا، ایسی خبر آپ نے آج تک نہ پڑھی ہوگی

  

ریکیاوک(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک آئس لینڈ میں ایک شخص اپنی بیوی کے ساتھ بدکلامی کرتا تھا جس پر بیوی نے اس کو ایسی خوفناک سزا دے ڈالی کہ سن کر دنیا کا کوئی بھی شوہر اپنی بیوی کے ساتھ بدکلامی سے پہلے سو بار سوچے گا۔ میل آن لائن کے مطابق 28سالہ نارا واکر نامی یہ خاتون آسٹریلیا کی رہائشی تھی جس نے 2013ءمیں آئس لینڈ کے شہری سے لندن میں شادی کی اور2016ءمیں وہ آئس لینڈکے دارالحکومت ریکیاوک منتقل ہو گئے۔ریکیاوک منتقل ہونے پر اس کے شوہر کا رویہ کچھ تبدیل ہو گیا اور اس نے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور نارا واکر کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے لگا۔

گزشتہ سال نومبر میں ، جب نارا واکر اس کی بدکلامی سے شدید عاجز آ چکی تھی، ایک روز شوہر نے اس کو بوسہ دینے کی کوشش کی جس پر نارا واکر نے اس کی زبان دانتوں میں دبوچی اور اس کا 2.5سینٹی میٹر حصہ کاٹ کر الگ کر دیا۔رپورٹ کے مطابق نارا کو اس پاداش میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اب اسے 12ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔عدالت میں نارا کا کہنا تھا کہ ”میرا شوہر مجھ پر تشدد کرتا تھا اورمیرے متعلق انتہائی غلیظ زبان استعمال کرتا تھا۔ وہ مجھے گھر میں مقید رکھنا چاہتا تھا اور میں جب کبھی گھر سے نکلتی تو واپسی پر مجھے اس کے قہر کا سامنا کرنا پڑتا، جس سے تنگ آکر میں نے اس کے ساتھ یہ حرکت کی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس