15 شادیاں کرنے والے بادشاہ کی ایک بیگم نے خود کشی کرلی کیونکہ اس کی بہن کی۔۔۔
لوبامبا(مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک سوازی لینڈ کے بادشاہ مسواتی سوئم نے 15شادیاں کر رکھی ہیں۔ گزشتہ دنوں اس کی ایک بیوی نے ایسی بناءپر خودکشی کر لی ہے کہ ہر سننے والا ششدر رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق چند ہفتے قبل بادشاہ مسواتی سوئم کی 37سالہ ملکہ سنتینی مسانگو (Senteni Masango)کی سگی بہن کا انتقال ہو گیا تھا لیکن بادشاہ نے ملکہ کو اس کی آخری رسومات میں شریک ہونے سے منع کر دیا جس پر ملکہ اس قدر دلبرداشتہ ہوئی کہ اس نے اپنی زندگی کاہی خاتمہ کر لیا۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
رپورٹ کے مطابق بادشاہ نے ملکہ مسانگو سے 2000ءمیں شادی کی تھی۔ سوازی لینڈ کی روایت کے مطابق مسانگو کی شادی کے وقت بھی ملک بھر کی سینکڑوں خوبرو لڑکیوں کی پریڈ کروائی گئی تھی جن میں سے بادشاہ نے مسانگو کوشادی کے لیے منتخب کیا تھا۔تین روز قبل اس کی لاش محل میں اس کے کمرے سے برآمد ہوئی۔بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی بہن کی آخری رسومات میں شرکت کی اجازت نہ ملنے کے بعد سے شدید ڈپریشن کا شکار تھی اور اکثر تنہائی میں پڑی رہتی تھی۔