شادی کے موقع پر دولہا نے اپنے جسم کی ایسی چیز کاٹ ڈالی کہ دیکھ کر دلہن کی خوشی کی انتہا نہ رہی کیونکہ وہ۔۔۔

شادی کے موقع پر دولہا نے اپنے جسم کی ایسی چیز کاٹ ڈالی کہ دیکھ کر دلہن کی خوشی ...
شادی کے موقع پر دولہا نے اپنے جسم کی ایسی چیز کاٹ ڈالی کہ دیکھ کر دلہن کی خوشی کی انتہا نہ رہی کیونکہ وہ۔۔۔

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے موقع پر گاہے دولہا دلہن ایک دوسرے کو کوئی سرپرائز دیتے ہیں۔ ایسے ہی گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں ایک دولہا نے اپنی دلہن کو شادی کے روز ایسا سرپرائز دے دیا ہے کہ شاید آج تک کسی دولہا نے نہ دیا ہو گا۔ میل آن لائن کے مطابق ٹرینٹ پیٹرسن نامی اس شخص کی شادی اپنی منگیتر جولی سے ہو رہی تھی۔ ٹرینٹ نے ڈیڑھ سال قبل داڑھی رکھ لی تھی جو اس کی منگیتر کو پسند نہیں تھی۔ شادی کے روز اس نے جولی اور تقریب میں شریک مہمانوں کے سامنے جیب سے ریزر نکالا اور اپنی شیو کر ڈالی۔

رپورٹ کے مطابق دلہن یہ دیکھ کر اتنی خوش ہوئی کہ آگے بڑھ کر ریزر پکڑ لیا اور خود اس کی شیو کرنی شروع کر دی۔ تقریب کے بعد جولی کا کہنا تھا کہ ”داڑھی رکھنے کے بعد ٹرینٹ کی شکل ہی تبدیل ہو گئی تھی، اب شیو کرنے کے بعد وہ بالکل ویسا ہو گیا ہے جیسا پہلے تھا۔ اب میں اس کی مسکراہٹ دیکھ سکتی ہوں جو پہلے گھنی مونچھوں میں چھپی رہتی تھی۔اب اس کے جذبات کا اس کے چہرے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ پہلے پتا ہی نہیں چلتا تھا کہ وہ خوش ہے یا افسردہ۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس