مسلمان ماڈل نے ایسے کپڑے پہن کر فوٹوشوٹ کروادیا کہ لوگوں کا غصہ آسمان پر جا پہنچا، قتل کی دھمکیاں دینے لگے کیونکہ۔۔۔

مسلمان ماڈل نے ایسے کپڑے پہن کر فوٹوشوٹ کروادیا کہ لوگوں کا غصہ آسمان پر جا ...
مسلمان ماڈل نے ایسے کپڑے پہن کر فوٹوشوٹ کروادیا کہ لوگوں کا غصہ آسمان پر جا پہنچا، قتل کی دھمکیاں دینے لگے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں ایک مقابلہ حسن کے دوران مسلمان ماڈل نے ایسے کپڑے پہن کر فوٹوشوٹ کروا دیا کہ لوگوں کا غصہ آسمان کو چھونے لگا اوراسے قتل کی دھمکیاں ملنی شروع ہو گئی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 19سالہ ڈیانا نیگوئیوا نامی اس ماڈل کا تعلق روس کی روایتی مسلمان سوسائٹی سے ہے جو روس کے جنوب مغربی علاقے کیبارڈینو بلکار ری پبلک میں رہتی ہے۔ ’مس رشیا‘میں شرکت کے دوران ڈیانا نے پیراکی کا لباس پہن کر فوٹوشوٹ کروایا جسے اس کے آبائی علاقے میں شدید ناپسند کیا گیا ہے اور انٹرنیٹ پر اسے قتل کی دھمکیاں ملنی شروع ہو گئی ہیں۔


یہ مقابلہ حسن دبئی میں ہو رہا ہے جس میں باقی ماڈلز نے بکنی پہن کر فوٹوشوٹ کروائے لیکن ڈیانا نے احتیاط برتتے پیراکی کے لباس کا انتخاب کیا تاہم وہ بھی اس کے آبائی علاقے کے لوگوں کو شدید ناگوار گزرا۔ انٹرنیٹ پر ایک شخص نے ڈیانا کے متعلق لکھا ہے کہ ”لوگوں کو چاہیے کہ ایسی فاحشاﺅں سے شدید نفرت کریں اور انہیں کتوں کی طرح مار ڈالیں۔“ ایک اور شخص نے لکھا کہ ”یہ لڑکی خنجر مار مار کر قتل کر دیئے جانے کی مستحق ہے کیونکہ اس نے اپنی پوری کمیونٹی کو شرمندگی سے دوچار کر دیا ہے۔“