امریکی فوجی بحری جہاز شام کے ساحل کے قریب پہنچ گیا

امریکی فوجی بحری جہاز شام کے ساحل کے قریب پہنچ گیا
امریکی فوجی بحری جہاز شام کے ساحل کے قریب پہنچ گیا

  

انقرہ(صباح نیوز)امریکی فوجی بحری جہاز یو ایس ایس ڈونلڈ کک شام کے ساحل پر پہنچ گیا ، فوجی جنگی جہاز جدید ٹام ہاک کروز میزائل سے لیس ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق جدید ٹام ہاک میزائلوں سے لیس امریکی ڈیسٹراایئر شام کے ساحل پر پہنچا تو روس کے لڑاکا طیارے حرکت میں آگئے۔روس کے لڑاکا طیاروں نے نہ صرف بحری جہاز کے قریب نچلی پروازیں کیں بلکہ بحری جہاز کے کیپٹن اور سوار فوجیوں کو بھی ہراساں کیا۔واضح رہے کہ شام اور صدارتی انتخاب میں مداخلت پر روس اور امریکا کے درمیان لفظوں کی جنگ جاری ہے ۔

مزید : بین الاقوامی