تیونس میں کتب میلہ،کتاب میں بچوں کو خون خرابے پر اکسانے کی مذموم کوشش

تیونس میں کتب میلہ،کتاب میں بچوں کو خون خرابے پر اکسانے کی مذموم کوشش
تیونس میں کتب میلہ،کتاب میں بچوں کو خون خرابے پر اکسانے کی مذموم کوشش

  

تیونس سٹی(این این آئی)تیونس میں منعقدہ عالمی کتاب میلے کے دوران انکشاف کیا گیا ہے کہ شام کے سیکشن میں ایک کتاب میں بچوں کو لڑائی، تشدد اور خون خرابے پر اکسایا گیا ہے۔ 

میڈیارپورٹس کے مطابق بک فیئر کے دوران زائرین نے ایک کتاب کی نشاندہی کی، یہ کتاب شام کے سیکشن میں بچوں کی رکھی گئی تھی۔ کتاب میں خاکوں کی شکل میں بچوں کو خون خرابے اور دہشت گردی پر اکسانے کی کوشش کی گئی جبکہ مختلف خاکوں اور عبارتوں کی مدد سے بچوں کو لڑائی،تشدد، خون بہانے اور دیگر خطرناک حربے استعمال کرنے پر اکسایا گیا۔کتاب میلے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ متنازع کتاب کی شمولیت میلے کی شرائط اور قواعد وضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس خلاف ورزی پر شام کی جانب سے رکھی گئی کتب اٹھا دی گئی ہیں اورپورا سیکشن بند کردیا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ بچوں کو قتل، تشدد اور نفرت پراکسانا عرب ثقافت اور ادب کا ہرگز حصہ نہیں اور ہم ایسا لٹریچر کسی صورت میں پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید : بین الاقوامی