اسرائیلی تحویل میں موجود عہد التمیمی کو پوچھ گچھ کے دوران ہراسیت کا سامنا

اسرائیلی تحویل میں موجود عہد التمیمی کو پوچھ گچھ کے دوران ہراسیت کا سامنا
اسرائیلی تحویل میں موجود عہد التمیمی کو پوچھ گچھ کے دوران ہراسیت کا سامنا

  

راملہ(این این آئی)اسرائیلی حراست میں موجود 16 سالہ فلسطینی لڑکی عہد التمیمی کے گھر والوں نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں 2اسرائیلی تحقیق کار پوچھ گچھ کے دوران عہد کو دھمکیاں دینے کے علاوہ اس کے جسم اور گوری رنگت پر تبصرہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ان میں ایک شخص عہد کے انتہائی قریب ہو کر بات کر رہا ہے جبکہ عہد نے چپ سادھ رکھی ہے۔ عہد کے والد نے پوچھ گچھ کے دوران کے مختلف مناظر جاری کیے ہیں اوریہ تحقیقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہیں۔قصور کا اعتراف کر لینے کی صورت میں عہد التمیمی کو 8 ماہ کی جیل کاٹنا ہو گی۔واضح رہے کہ عہد کو 19 دسمبر کو مغربی کنارے میں اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا جب اس نے اپنے گھر کے باہر کھڑے2 اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ اور لاتیں رسید کی تھیں۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : بین الاقوامی