امریکہ میں چھوٹا طیار ہ گر کر تباہ،6افراد ہلاک

امریکہ میں چھوٹا طیار ہ گر کر تباہ،6افراد ہلاک
امریکہ میں چھوٹا طیار ہ گر کر تباہ،6افراد ہلاک

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طیارہ گرنے کا یہ واقعہ امریکی شہر سکاٹس ڈیل میں پیش آیا جہاں جہاز میں سوار تمام افراد جان کی بازی ہا ر گئے۔

فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ کے مطابق طیارہ ٹیک آف کرنے کے بعد کریش کرگیا جس کے ساتھ ہی اس میں آگ میں لگ گئی ،اب تک کی تحقیقات کے مطابق اس بات کی تصدیق کی جاسکتی ہے کہ اس حادثے میں جہاز میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔

دوسری جانب نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اس معاملے کی تحقیقات کررہا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی