ایشوریارائے کو بہترین خاتون کے ایوارڈسے نواز دیا گیا 

ایشوریارائے کو بہترین خاتون کے ایوارڈسے نواز دیا گیا 
ایشوریارائے کو بہترین خاتون کے ایوارڈسے نواز دیا گیا 

  

ممبئی(آن لائن)با لی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو بہترین خاتون کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے،پو

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے شہر میں ہونیوالی ایک تقریب کے دوران بہترین خاتون کا ایوارڈدیاگیا،یہ ایوارڈانہیں بنٹ نامی کمیونٹی کی جانب سے پیش کیاگیا۔ تقریب کے دوران کمیونٹی عہدیدارن کا کہنا تھا کہ ایشوریا کا تعلق بنٹ کمیونٹی سے ہے اسی لئے انہیں بہترین فلمی خدمات پر یہ ایوارڈ پیش کیا۔ایشوریا رائے گلابی اور سنہرے رنگ کے لباس میں بہت خوبصورت نظر آئیں۔ایشوریا رائے نے ایوارڈ وصول کرنے پر بنٹ کمیونٹی کا شکریہ اداکیا۔

مزید : تفریح