کویت میں مقیم 40 ہزار بھارتی انجینئرز کو واپسی کا خطرہ

کویت میں مقیم 40 ہزار بھارتی انجینئرز کو واپسی کا خطرہ
کویت میں مقیم 40 ہزار بھارتی انجینئرز کو واپسی کا خطرہ

  

نئی دہلی( صباح نیوز)کویت میں نئے قوانین کے پیش نظر 40ہزار کے قریب بھارتی انجینئروں کو وطن واپسی کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق کویت میں نافذ کئے گئے نئے قوانین محنت کے مطابق ہر انجینئر کو اپنا روزگار جاری رکھنے کے لئے کویتی انجینئرنگ کونسل سے این او سی حاصل کرنا ہوگا۔ کونسل کی جانب سے جاری این او سی کے بعد بھارتی انجینئر وں کے اقامہ کی تجدید کی جاسکے گی۔دوسری جانب اس ضمن میں کویتی اخبا ر کا کہنا ہے کہ کویت میں مقیم بھارتی انجینئر وں کی اسناد کو انتہائی باریک بینی سے جانچ کے مراحل سے گزارا جائے گا جس کے بعد ان ہی انجینئرز کو این او سی جاری کیا جائے گا جنہوں نے بھارت کے مستند اداروں سے تعلیم حاصل کی ہوگی۔

مزید : بین الاقوامی