وزیراعظم کی چین کے صدرسے ملاقات،باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پراتفاق

وزیراعظم کی چین کے صدرسے ملاقات،باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے ...
وزیراعظم کی چین کے صدرسے ملاقات،باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پراتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چین کے صدرشی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیاہے ۔


دونوں سربراہوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے ون روڈ ون بیلٹ وژن کے معترف ہیں،ایشیا کی ترقی اوراستحکام کےلیے چینی صدرکا کردار قابل ستائش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی دوستی ہرگزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے،پاکستان میں سی پیک منصوبوں پرکامیابی سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کی علامت ہے۔
ملاقات میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سا لمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔


دونوں سربراہوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیرخارجہ خواجہ آصف اوروزیرداخلہ احسن اقبال بھی شریک تھے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے چینی صدرکومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے بھی آگاہ کیا۔