شاہ رخ خان نے چھوٹے بیٹے کو ہاکی پلیئر بنانے کی خواہش ظاہر کردی

شاہ رخ خان نے چھوٹے بیٹے کو ہاکی پلیئر بنانے کی خواہش ظاہر کردی
شاہ رخ خان نے چھوٹے بیٹے کو ہاکی پلیئر بنانے کی خواہش ظاہر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ(آئی این پی)کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کو ہاکی پلیئر بنانے کی خواہش ظاہر کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ابرام نے ابھی کرکٹ کھیلنا شروع نہیں کی، وہ فٹبال کھیلتا ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ وہ بھارت کے لئے فیلڈ ہاکی کھیلے۔واضح رہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور کیخلاف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پہلے میچ میں 5 سالہ ابرام بھی بڑی بہن سوہانا کے ہمراہ موجود تھا۔ شاہ رخ خان نے’’ کے کے آر ‘‘ کے شائقین سے نئے کپتان دنیش کارتھک کو مکمل طور پر سپورٹ کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

مزید :

تفریح -